دفتر میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والے شخص سے کیسے نمٹا جائے ؟ – تیسرا حصہ
دفتری بدمعاش یعنی آفس بُلی (office bully) کی حرکتوں اور اس کے طریقہ واردات سے متعلق خلاصہ گزشتہ دو مضمونوں میں کیا جا چکا ہے آج اس کے تیسرے اور آخری مرحلے میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ اس صورتحال میں ایک ملازم کو کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے تاکہ دفتر […]
دفتری بدمعاش یعنی آفس بُلی (office bully) کی حرکتوں اور اس کے طریقہ واردات سے متعلق خلاصہ گزشتہ دو مضمونوں میں کیا جا چکا ہے آج اس کے تیسرے اور آخری مرحلے میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ اس صورتحال میں ایک ملازم کو کس طرح کا برتاؤ کرنا چاہیے تاکہ دفتر کا ماحول بھی متاثر نہ ہو۔
ایسے شخص کے ساتھ جس نے دفتر میں ساتھی ملازمین کو پریشان کیے رکھا ہو اور اس کے گرد گھیرا تنگ ہونے کے بعد اس مسئلے کو کیسے حل کرنا ہے؟ اس کیلئے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
مندرجہ ذیل سطور میں کچھ ایسے اقدامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جس پر عمل درآمد کرکے دفتر کے تمام ملازمین اس مسئلے پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں۔
دفتری بدمعاش سے نمٹتے ہوئے ماحول کو پُرسکون اور صحت مند کیسے بنایا جائے؟
1۔ پُرسکون رہتے ہوئے برتاؤ مثبت رکھیں :
ایسی صورتحال میں ملازم کو چاہیے کہ وہ پُرسکون رہے اور اپنے برتاؤ کو مثبت رکھے چاہے وہ شخص مشتعل ہی کیوں نہ ہو جائے یا اپنے بچاؤ کیلئے دفاعی اقدامات کرے۔
2۔ اس کا نقطہ نظر تسلیم کریں :
اس شخص کے سامنے آپ یہ ظاہر کریں کہ آپ اُس کا مؤقف سننے کیلئے تیار ہیں لیکن یاد رہے کہ اس کی کسی دلیل کی طرف متوجہ ہونے سے اجتناب کریں۔
3۔ طرز عمل پر توجہ مرکوز کریں :
اپنی گفتگو میں ایسے طرز عمل کو خصوصی طور پر بیان کریں جو ناقابل قبول ہو اور وہ دفتر کے ماحول پر اثر انداز ہوسکتا ہو۔
4۔ حدود کا تعین کریں :
بات چیت میں ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں، دفتر کے بہتر ماحول اور تعاون کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی توقعات کا بھی اعادہ کریں۔
5۔ تعاون اور مدد کی درخواست :
مسئلے کے مستقل حل اور دفتر کے بہتر ماحول کیلیے اگر ضروری ہو تو ایچ آر ڈپارٹمنٹ، سپروائزر یا ثالثی کیلیے کسی متعلقہ افسر سے تعاون اور مدد کی درخواست کریں۔
6 : دفتری بدمعاش کی حرکتوں کا ثبوت
ایسے شخص کی باتوں کا کوئی دستاویزی یا کسی اور نوعیت کا ثبوت بھی ساتھ رکھیں جو بوقت ضرورت کام آسکے۔
7۔ بے خوف اظہار خیال کو فروغ دیں :
دفتر میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ کوئی بھی ساتھی ملازم کسی بھی قسم کی دھونس یا ایذا رسانی کی اطلاع یا شکایت بے خوف اور آزادانہ طور پر کرنے میں آسانی محسوس کرے۔
یاد رکھیں! دفتری بدمعاش کا سامنا کرنے اور اس سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دفتر میں محفوظ اور پُرسکون ماحول قائم رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟