درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل
اداکارہ درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کو نئے ہیئر اسٹائل کو دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واضح […]
اداکارہ درفشاں سلیم نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مداحوں کو نئے ہیئر اسٹائل کو دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واضح طور پر بال کٹوانے کی ضرورت ہے۔‘
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں درفشاں سلیم نے بھارتی گانا ’آئی لو یو‘ لگایا اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کے ساتھ بال بناتی نظر آئیں۔
درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل ندا یاسر نے سوال کیا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی۔
جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا تھا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تو چاہوں گی کہ میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی وہ تو یہ چاہیں گی کہ ان کا ہر جان پہچان والا شادی میں شرکت کرے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔
درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟