خواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز زیرغور
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز نے چیئرمین سے اہم ملاقات کی اور تمام ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی اور متعلقہ امور کے […]
لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز نے چیئرمین سے اہم ملاقات کی اور تمام ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے بھی پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟