خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کروں گی، کومل عزیز
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ خود سے کامیاب اور خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کروں گی۔ اداکارہ کومل عزیز نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور جیون ساتھی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ اب […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ خود سے کامیاب اور خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کروں گی۔
اداکارہ کومل عزیز نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور جیون ساتھی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ اب تک شادی کیوں نہیں کی اور کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟
کومل عزیز نے کہا کہ شادی بہت اچھی چیز ہے ہر کسی کو کرنی چاہیے اور میں بھی کروں گی لیکن فی الحال پسند کا لڑکا نہیں مل رہا کیونکہ میری شوہر سے متعلق ترجیحات بہت زیادہ ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہونے والا شوہر زیادہ پڑھا لکھا ہو، کاروباری شخص ہو، مجھ سے زیادہ کمانے والا ہو، کامیاب شخص سے شادی کروں گی تاکہ شادی چل سکے اگر وہ ان تمام باتوں میں مجھ سے کم ہوگا تو شاید شوہر کی عزت نہیں ہوسکے گی جس طرح ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے بہادر، خطرہ مول لینے والا ہونا چاہیے، سچا ہونا چاہیے، اگر وہ بزدل ہوگا خاندان یا معاشرے کی توقعات پر پورا نہیں اترے گا۔
اس سے قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں کومل عزیز نے کہا تھا کہ ٹریولنگ کرنا بہت مہنگا شوق ہے اگر میں ٹریولنگ نہ کروں تو ایک مرسڈیز لے سکتی ہوں، ٹریولنگ کی وجہ سے میرے پاس ایک عام سے گاڑی ہے لیکن مجھے ٹریولنگ سے بہت خوشی ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سال میں شاید چار سے پانچ مرتبہ ٹریول کرتی ہوں اور اب میرا گول ہے کہ مہینے میں ایک بار ٹریولنگ کروں گی۔
کومل عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بات کریں تو مجھے ہنزہ، کشمیر اور نتھیا گلی بہت پسند ہے، ملک کے خوبصورت پہاڑ اچھے لگتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟