خاتون نے ’طلاق مہندی‘ ڈیزائن کردی، ویڈیو وائرل
شادی کے موقع پر لڑکیاں ہاتھوں میں مہندی کے نت نئے ڈیزائن بنواتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ مہندی کا رنگ اچھا آئے اور کئی دنوں تک ان کے ہاتھوں پر مہندی کا رنگ موجود رہے۔ تاہم ایک عورت نے اپنی ناکام شادی کے درد اور جدوجہد کو بیان کرنے کے لیے […]
شادی کے موقع پر لڑکیاں ہاتھوں میں مہندی کے نت نئے ڈیزائن بنواتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ مہندی کا رنگ اچھا آئے اور کئی دنوں تک ان کے ہاتھوں پر مہندی کا رنگ موجود رہے۔
تاہم ایک عورت نے اپنی ناکام شادی کے درد اور جدوجہد کو بیان کرنے کے لیے اپنی مہندی کے ڈیزائن کا استعمال کیا جس کا نتیجہ اس کی طلاق تک پہنچ گیا۔
مہندی آرٹسٹ اروشی وورا شرما نے انسٹاگرام پر’طلاق مہندی‘ کے ڈیزائن کی نمائش کرنے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں روایتی شکلوں کی جگہ مہندی کے پیچیدہ ڈیزائن دکھائے گئے ہیں جن میں عورت کے مشکل ازدواجی سفر کی تصویر کشی کی گئی ہے۔
مہندی کے ذریعے خاتون نے لڑکی کی زندگی شادی کے بعد بیان کی ہے جس میں سسرال کی طرف سے نوکروں جیسا سلوک، شوہر کی طرف سے حمایت کی کمی اور مسلسل دلائل اور تناہئی میں جانا شامل ہے۔
خاتون کا مہندی کا ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟