حرا خان کی شوہر ارسلان کے ساتھ بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کی شوہر ارسلان کے ساتھ بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ بھارتی فلم کے گانے ’میرے محبوب میرے صنم‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کی شوہر ارسلان کے ساتھ بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ بھارتی فلم کے گانے ’میرے محبوب میرے صنم‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حرا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شکریہ، مہربانی، کرم۔‘
گانے ’میرے محبوب میرے صنم‘ کا ری میک حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ میں شامل کیا گیا ہے جس میں وکی کوشل ایمی ورک اور ترپتی دمری نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ارسلان خان کو کارتک آریان سے ملایا جارہا جبکہ حرا خان کو شردھا کپور قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حرا اور ارسلان خان گزشتہ سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
ایک انٹرویو میں حرا خان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارسلان نے میرا زندگی کے مشکل مرحلے میں ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے انہیں اپنا شریک حیات منتخب کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟