حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی پر چیئرمین پی سی بی برہم، کارروائی کا اعلان

لاہور : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف سے کی جانے والی بدسلوکی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے امریکا کے شہر فلوریڈا میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے […]

 0  2
حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی پر چیئرمین پی سی بی برہم، کارروائی کا اعلان

لاہور : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف سے کی جانے والی بدسلوکی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے امریکا کے شہر فلوریڈا میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حارث رؤف سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بدسلوکی کرنے والے حارث رؤف سے معافی مانگیں، اگر معافی نہ مانگی گئی تو اس شخص خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پاکستانی مداح سے جھگڑا ہوگیا تھا، ان کی اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی انہیں روک دیا۔

اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث رؤف نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ میں نے یہ بات سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے۔ جب بات فیملی پر آتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow