جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ جویریہ عباسی نے ساتھی اداکار شہود علوی کے ساتھ شرکت کی اور دوسری شادی کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دوسری شادی کے بارے میں […]

 0  2
جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بیان کردی۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ جویریہ عباسی نے ساتھی اداکار شہود علوی کے ساتھ شرکت کی اور دوسری شادی کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ دوسری شادی کے بارے میں پہلے کیوں نہیں سوچا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میرے بیمار والدین، میری بیٹی عنزیلہ اور بہن بھائیوں کی ذمہ داریاں تھیں اس لیے مجھے اس بارے میں کبھی سوچنے کا موقع ہی نہیں ملا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ چونکہ عنزیلہ کی شادی ہوچکی ہے اور والدہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا تو میں تنہا ہوگئی تھی،  محسوس کیا کہ زندگی جیون ساتھی کے بغیر گزارنا آسان نہیں ہے۔

جویریہ عباسی کے مطابق انہیں اپنے دوست شہود علوی سمیت اہل خانہ نے بھی شادی کرنے کا مشورہ دیا اور انہوں نے سب کی رضامندی سے نئی زندگی شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر سے دوستوں کے ساتھ ڈنر کے دوران ملی تھیں اور پھر فون پر رابطے میں تھیں، کچھ دنوں بعد انہوں نے مجھے پروپوز کیا لیکن میں نے انکار کردیا تھا پھر انہیں گھر والوں اور شہود علوی سے ملوایا اس کے بعد شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں، تین ماہ قبل نکاح کیا تھا، شادی کے بعد زندگی پرسکون گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے 1997 میں کی تھی، دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

عنزیلہ عباسی بھی گزشتہ سال اگست میں تاشفین انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow