’جوتا چھپائی‘ کے دوران باراتی لڑ پڑے
بھارت میں شادی کی تقریب میں ’جوتا چھپائی‘ کے دوران باراتی لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شادی کی تقریبات کے دوران ایک رسم ہوتی ہے جس میں دلہن کی بہنوں کی جانب سے دولہے کے جوتے چھپائے جاتے ہیں اور پھر دولہے سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ تاہم […]
بھارت میں شادی کی تقریب میں ’جوتا چھپائی‘ کے دوران باراتی لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شادی کی تقریبات کے دوران ایک رسم ہوتی ہے جس میں دلہن کی بہنوں کی جانب سے دولہے کے جوتے چھپائے جاتے ہیں اور پھر دولہے سے رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
تاہم بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ میں جوتا چھپائی کی رسم کے دوران باراتی لڑ پڑے اور ایک دوسرے کو کرسیوں اور بیلٹوں سے مارنا شروع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دو بہنوں کی شادی کے دوران دولہے کی جانب سے جوتوں کی ادائیگی کی رقم کو لے کر جھگڑا ہوا، دلہن کی بہنوں نے جوتے چھپا رکھے تھے اور انہیں واپس کرنے کے لیے پانچ ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھاگیا کہ باراتیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کرسیوں اور بیلٹوں سے مارا جارہا ہے۔
بزرگوں اور خواتین نے صورتحال پر قابو پانے کی کوششش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور باہر کھڑی دولہے کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔
لڑائی کے دوران پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاہم پولیس کا بتانا ہے کہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے فریقین کے درمیان صلح ہوگئی، اگر شکایت درج کروائی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟