جنوبی افریقی کپتان نے فائنل میں شکست پر کیا کہا؟

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ جیت کے بہت قریب تھے بدقسمتی سے فنش لائن عبور نہ کرسکے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اس شکست کو بھلانے میں وقت لگے گا […]

 0  3
جنوبی افریقی کپتان نے فائنل میں شکست پر کیا کہا؟

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ جیت کے بہت قریب تھے بدقسمتی سے فنش لائن عبور نہ کرسکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اس شکست کو بھلانے میں وقت لگے گا لیکن ایونٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب جنوبی افریقہ میچ پر حاوی ہوگیا تھا مگر ٹیم کے اتحاد نے ہمیں کامیابی دلائی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین چار سال ہم پر جو گزرے ہیں اس کا خلاصہ کرنا مشکل ہے، ویرات کوہلی کی قابلیت پر کبھی شک نہیں کیا جانتے تھے وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

ویرات کوہلی کو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے فائنل جیتنے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow