جنوبی افریقہ کے کپتان نے میچ میں شکست کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم  نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اپنی شکست کی بنیادی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈین مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے مجموعی اسکور میں 20رنز […]

 0  0

قومی کرکٹ ٹیم  نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اپنی شکست کی بنیادی وجہ بیان کردی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈین مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے مجموعی اسکور میں 20رنز کم بنائے جو ناکامی وجہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں اپنی ان غلطیوں پر قابو پائیں، جب میچ آخری اوور تک جاتا ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تمام کھلاڑیوں نے بہت اچھی فائٹ کی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم  نے زبردست کھیل پیش کیا، ہماری بیٹنگ لائن شروع میں لڑکھڑا گئی تھی۔

 مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا، محمد رضوان 

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے بہت عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، مجھے بھی اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ایک لمبا فارمیٹ ہے، اس میں وکٹیں لینے کی بہت اہمیت ہے، سلمان علی آغا نے اپنا ایوارڈ صائم کو دیا جو ٹیم کیلئے بہت اچھی مثال ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو ہدف تک لے آئے، صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow