جب 11 سال کا تھا تو والدین سے تعلق ٹوٹ گیا، دلجیت دوسانجھ
بھارتی پنجاب گلوکار دلجیت دوسانجھ نے والدین کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دلجیت نے رنویر الہٰ آبادیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے والدین سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان سے خفا تھے کیونکہ انہوں نے بغیر مرضی جانے […]
بھارتی پنجاب گلوکار دلجیت دوسانجھ نے والدین کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دلجیت نے رنویر الہٰ آبادیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے والدین سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان سے خفا تھے کیونکہ انہوں نے بغیر مرضی جانے انہیں دوسرے شہر بھیج دیا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں 11 سال کا تھا جب میں نے اپنا گھر چھوڑا اور اپنے ماما جی کے ساتھ رہنے لگا۔ میں اپنے گاؤں کو چھوڑ کر شہر لدھیانا آیا تھا’۔
گلوکار نے انکشاف کیا کہ ‘ ماما جی نے والدین سے پوچھا کہ کیا میں اسے اپنے ساتھ شہر لے جاؤں ؟ جس پر میرے والدین نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی ہاں کردی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ میں اپنے چھوٹے سے کمرے میں اکیلا رہتا تھا، میری مصروفیت صرف اسکول آنا جانا تھی، وہاں ٹی وی بھی نہیں تھا اور میرے پاس بہت وقت ہوتا تھا اس لیے میں اپنی فیملی سے دور ہوتا چلا گیا اور میرا تعلق سب سے ہی ٹوٹ گیا’۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟