جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی
شادی کے شروع دنوں میں اکثر لڑکیاں لااُبالی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ میکے میں وہ ذمہ داریاں نہیں ہوتیں جو سسرال میں نبھانا پڑتی ہیں۔ ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیںِ تاہم […]
شادی کے شروع دنوں میں اکثر لڑکیاں لااُبالی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ میکے میں وہ ذمہ داریاں نہیں ہوتیں جو سسرال میں نبھانا پڑتی ہیں۔
ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیںِ تاہم یہ کوئی اتنی بری بات بھی نہیں کیونکہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی دن بعد مجھ سے دو انگوٹھیاں کھو گئیں، میں بہت پریشان تھی کہ شوہر اور ساس کو کیسے بتاؤں کہ کیسے کھو گئیں کہ ڈانٹ پڑے گی۔
فہیمہ اعوان نے کہا کہ تین چار دن بعد جب میں نے ڈرتے ڈرتے ساس سے کہا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اور تھوڑی دیر بعد کہا کہ یہ دیکھو یہ رہیں تمہاری انگوٹھیاں۔ انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس کی چیز گُم ہوتی ہے دراصل وہی چور ہوتا ہے اس لیے اپنی چیز کی حفاظت خود کرو۔
اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سوا سب چور ہیں جبکہ حقیقت میں اس بات کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟