جابر حکمران کیخلاف اعلانِ جنگ؛ جذبہ آزادی سے سرشار ’کورا‘ کی واپسی
لاس اینجلس: ہالی وڈ اسٹار کاسٹ ایکشن فلم ’ریبل مون پارٹ ٹو دی سکار گیور‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ ’ریبل مون پارٹ ٹو دی سکار گیور‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کورا اور زندہ بچ جانے والے جنگجو ریاست کے خلاف اپنے لوگوں کے ساتھ ویلڈٹ کا دفاع کرنے کیلیے […]
لاس اینجلس: ہالی وڈ اسٹار کاسٹ ایکشن فلم ’ریبل مون پارٹ ٹو دی سکار گیور‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
’ریبل مون پارٹ ٹو دی سکار گیور‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کورا اور زندہ بچ جانے والے جنگجو ریاست کے خلاف اپنے لوگوں کے ساتھ ویلڈٹ کا دفاع کرنے کیلیے تیار ہیں۔
اس میں دکھایا گیا کہ جنگجوؤں کو اپنے ماضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو بڑھتی ہوئی بغاوت کو کچلنے کیلیے افواج کے پہنچنے سے پہلے اپنے محرکات کو ظاہر کرتے ہیں۔
نامور ڈائریکٹر زیک سنائیڈر کی سنسنی خیز تصوراتی دنیا 19 اپریل 2024 کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دھوم مچائے گی۔
اس کی کاسٹ میں صوفیہ بوٹیلا، چارلی ہنم اور انتھونی ہاپکنز شامل ہیں۔
ٹریلر دیکھیں:
آپ کا ردعمل کیا ہے؟