ثنا جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ 25 مارچ کو تھی تاہم اب انہوں سالگرہ ماننے کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ 25 مارچ کو تھی تاہم اب انہوں سالگرہ ماننے کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
شعیب ملک نے اہلیہ کو سالگرہ پر گلاب کے پھولوں کا گلدستہ بھی دیا جوکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کا سالگرہ منانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟