ثانیہ مرزا نے ’مسکرانے‘ کی وجہ تلاش کرلی
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کالا چشمے پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکرانے کی ہمیشہ ایک وجہ ہوتی ہے۔ […]
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کالا چشمے پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مسکرانے کی ہمیشہ ایک وجہ ہوتی ہے۔ اسے تلاش کریں۔‘
ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں۔
اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
اس سے قبل بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا پیشہ روانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کو بھی بھرپور وقت دے رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ تصویروں کے ساتھ چند اور تصویریں بھی شیئر کی تھیں جن میں اُنہیں اپنی دوست کے ’بے بی شاور‘ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ میں اپنی بھی نئی تصویریں شیئر کی تھیں جس میں اُنہیں فالوورز کی جانب سے حج کی ادائیگی کے بعد حجاب کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟