تیمور اور جہانگیر کی آیا کو کرینہ کپور کتنی تنخواہ دیتی ہیں؟

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے بچوں کی آیا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں تیمور اور جہانگیر کی دیکھ بھال کے لیے کتنی رقم ملتی ہے۔ للیتا ڈیسلوا سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان دونوں کی آیا رہی ہیں، تیمور 2012 جبکہ جہانگیر 2021 میں […]

 0  2

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے بچوں کی آیا نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں تیمور اور جہانگیر کی دیکھ بھال کے لیے کتنی رقم ملتی ہے۔

للیتا ڈیسلوا سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان دونوں کی آیا رہی ہیں، تیمور 2012 جبکہ جہانگیر 2021 میں پیدا ہوا، للیتا نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اس بات کی نفی کی کہ انھیں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ماہانہ 2.5 لاکھ روپے ملتے رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ سیلبریٹی بچوں کی نینی کو کرینہ اور ان کے شوہر سیف ماہانہ تقریباً ڈھائی لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

للیتا انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب پر کہا کہ ڈھائی لاکھ روپے؟ کاش آپ کی باتیں سچ ثابت ہوں، یہ سب صرف افواہیں ہیں۔

اس افواہ پر کرینہ کپور کے ردعمل اور ان کے جواب کے بارے میں بات کرتے ہوئے للیتا نے کہا کہ کرینہ نے مجھے کہا کہ یہ سب لطیفے ہیں بہن، ان سب کو سنجیدگی سے نہ لینا۔

للیتا ڈیسلوا نے کرینہ اور سیف کے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرینہ ایک حیرت انگیز ماں ہے، وہ بہت نظم و ضبط رکھتی ہے، ان کے بچے بھی اسی طرح کے ہیں۔ سیف اپنے بچوں کے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں۔

تیمور کی پیدائش کے بعد میڈیا کے پیچھا کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے للیتا نے کہا کہ عوام اور میڈیا کا اس وقت کافی دباؤ تھا، مجھے لوگوں کو بتانا پڑتا تھا کہ یہ بچہ ہے، اس کا پیچھا مت کرو، تم ایسا کیوں کر رہے ہو۔

انھوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں تیمور بہت پیارا ہے، اس کے والدین بھی پیارے اور خوبصورت ہیں، تاہم مجھے اس دوران تیمور کی حفاظت کی بہت فکر تھی کہ اسے ان سب سے کیسے محفوظ رکھا جائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow