تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج اتوار کو راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ کیویز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی […]
راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج اتوار کو راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ کیویز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کیلئے قومی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
محمدعامرکی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئےآسان لگ رہی ہے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟