تشار کپور نے بالی وڈ میں درپیش چیلنجز پر خاموشی توڑ دی
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار تشار کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایک طبقہ چاہتا تھا کہ وہ کبھی کامیاب اداکار نہ بن سکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تشار کپور نے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر اور انڈسٹری میں درپیش چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکار نے انکشاف کیا […]
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار تشار کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایک طبقہ چاہتا تھا کہ وہ کبھی کامیاب اداکار نہ بن سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تشار کپور نے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر اور انڈسٹری میں درپیش چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں ایک مخصوص طبقہ نہیں چاہتا کہ وہ کامیاب ہو، وہ طبقہ مسلسل ان کے پیچھے پڑا رہا اور ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتا رہا لیکن ان چیلنجز کے باوجود وہ مثبت رہے۔
تشار کپور نے فلمی خاندان سے آنے کے فوائد اور نقصانات پر بات کی کہ جہاں اس کے فوائد ہیں وہیں انہیں مسلسل جانچ پڑتال کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ دیکھنے والوں نے مجھے پیار دیا اور سپورٹ کیا، فلم انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں مجھے ایک نئے طالب علم کے طور پر بار بار امتحان میں ڈالا گیا۔
تشار کپور نے بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹے نے تناؤ سے نجات دلانے کیلیے ان کی مدد کی جس سے انہیں مثبت رہنے میں مدد ملی۔
بالی وڈ اداکار نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ تو ہونا ہی پڑتا ہے ورنہ زندگی بہت بور ہو جائے گی، میں شکر گزار ہوں کہ میں ابھی بھی یہاں رہ کر اپنے تمام پروجیکٹس کے بارے میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔
یاد رہے کہ تشار کپور نے حال ہی میں ’دس جون کی رات‘ سے اپنا OTT ڈیبیو کیا ہے۔ فلم کو کو تبریز خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں پریانکا چاہر چوہدری شریک ہیں جس کا پریمیئر 4 اگست 2024 کو JioCinemas پر ہوا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟