بیٹی کی فلم میں شاہ رخ خان کتنی سرمایہ کاری کررہے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم میں 2 بلین روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جس میں ان کی بیٹی […]

 0  3
بیٹی کی فلم میں شاہ رخ خان کتنی سرمایہ کاری کررہے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم میں 2 بلین روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

شاہ رخ خان 2025 میں ریلیز ہونے والی ’کنگ‘ کے ساتھ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کریں گے۔

حالیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فلم ‘کنگ’ کا بجٹ 200 کروڑ روپے ہے جو کہ ایک شاندار ایکشن فلم کے طور پر تسلیم کی جارہی ہے اور خاص طور پر یہ فلم انڈسٹری میں سہانا خان کی شاندار انٹری کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

فی الحال، فلم پری پروڈکشن کے مراحل سے گزررہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہوگی اور پانچ ماہ تک جاری رہے گی۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں

واضح رہے کہ ”کنگ“ ایک پرجوش فلم ہے، جس کے لئے ایک سال سے پری پروڈکشن پر کام ہورہا ہے، تاکہ فلم کے تمام پہلوؤں کو صحیح طریقے سے فلمایا جاسکے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow