بھارت کے نہ آنے سے پاکستان کی کرکٹ متاثر ہوگی یا نہیں؟ سابق کرکٹر کا اہم بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ بند نہیں ہوگی۔ اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت تو چاہ رہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بالکل ہی […]

 0  0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ بند نہیں ہوگی۔

اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت تو چاہ رہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بالکل ہی ختم ہوجائے، پاکستان میں 11 سال تک میچ نہ ہوئے تب بھی کرکٹ ختم نہ ہوسکی۔

کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اس لیے بھارت مسائل پیدا کررہا ہے، کھیل جہاں بھی ہو امن کا پیغام دیتا ہے رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنا کشمیر کے عوام کا بھی حق ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے۔

سابق کرکٹر کامران اکمل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت یا پاکستان نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ توقع تھی قومی ٹیم ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کےخلاف جیت جائے گی، پاکستان ٹیم کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے کہ جو میچ جیت جائے اسی پر دھیان رہتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow