بھارت کا آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی  پیشکش مسترد کردی، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے […]

 0  4

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی  پیشکش مسترد کردی، ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا آئی سی سی نے کہا تھا ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، لیکن ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔

جے شاہ نے کہا کہ مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

جے شاہ نے کہا کہ بنگلادیش کے حکام سے ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش  کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلا دیش میں شیڈول ہے تاہم بنگلا دیش کے موجودہ حالات کی وجہ سے وہاں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow