بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گجرات: گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ایئرپورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس بے مثال منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ […]
گجرات: گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ایئرپورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
اس بے مثال منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
معلوم ہوا کہ عملے کو تکنیکی طور پر خرابی کے شکار طیارے کو ہاتھوں سے پیچھے کی طرف دھکا دینا پڑا، جس پر ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں نے ہنستے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی، انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو ہم ہندوستان میں اسے اس طرح لے جائیں گے۔‘‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے صورت حال کی مضحکہ خیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔
اگرچہ کچھ لوگوں نے اس صورت حال کو مضحکہ خیز قرار دیا تاہم کئی افراد نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا، کہ ہوائی جہاز کو حرکت دینے کے اس طرح کے غیر روایتی طریقے کی آخر وجہ کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟