بھارت اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وزیر کھیل کا بڑا اعلان
بھارت اگلی دہائی میں ہونے والے اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، بھارت کے وزیر کھیل نے بڑا اعلان کردیا۔ یوتھ افیئرز اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے 2024 میں پیرس اولمپکس میں بھارت کے تمغوں کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کی کارکردگی کو […]
بھارت اگلی دہائی میں ہونے والے اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، بھارت کے وزیر کھیل نے بڑا اعلان کردیا۔
یوتھ افیئرز اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے 2024 میں پیرس اولمپکس میں بھارت کے تمغوں کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک کی کارکردگی کو بلند کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہم پیرس اولمپکس 2024 میں اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے جبکہ ہم بھارت میں 2030 یوتھ اولمپکس اور 2036 کے سمر اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال ممبئی میں آئی او سی سیشن کے دوران 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے بھارتی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے کھیل کو بھی لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے 2028 کے اولمپکس میں شامل کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق کرکٹ ایونٹ 20 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، تاہم اس سے قبل یہ بھی افواہیں تھیں کہ اولمپکس میں ٹی 10 فارمیٹ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے نے تصدیق کی تھی کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟