بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا
بھارت کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ کردیا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔ […]
بھارت کی حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو آگاہ کردیا کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نہیں جائے گی۔
بھارتی حکومت سے بھات کی ٹیم کو بھیجنے سے منع کیا، کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ہوا تو یواےای میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بھی ٹیم پاکستان نہ جانے کی خبریں چلائی تھیں ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا، اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایا گیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا، ہم چیمپئنز ٹرافی کےلیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟