بھارتی اولمپک میڈلسٹ کے والد کا بیٹے کے لیے 5 کروڑ اور فلیٹ کا مطالبہ
بھارت کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والے شوٹر کے والد نے اپنے بیٹے کے لیے حکومت سے 5 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ کا مطالبہ کردیا۔ شوٹر سوپنل کوسالے کے والد سریش کوسالے نے بیٹے کی اولمپکس میں کامیابی کے بعد مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دی گئی انعامی رقم اور اعلانات پر اپنی مایوسی […]
بھارت کے لیے اولمپک میڈل جیتنے والے شوٹر کے والد نے اپنے بیٹے کے لیے حکومت سے 5 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ کا مطالبہ کردیا۔
شوٹر سوپنل کوسالے کے والد سریش کوسالے نے بیٹے کی اولمپکس میں کامیابی کے بعد مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دی گئی انعامی رقم اور اعلانات پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے، پونے میں سریش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹے کو ہریانہ کے ایتھلیٹس سے کم رقم کیوں دی گئی۔
سریش کوسالے نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر حکومت سے 2 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی، یہ انعامی رقم ہریانہ کے کھلاڑیوں کو دی گئی رقم سے کافی کم ہے۔
سوپنل کے والد نے کہا کہ ہریانہ کی حکومت نے اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 5 کروڑ روپے دیے ہیں تو ہمیں کیوں نہیں دیے گئے، سوپنل نے ریاست مہاراشٹرا کے لیے 72 سالوں میں پہلا انفرادی اولمپک میڈل جیتا ہے۔
سریش نے کہا کہ سوپنل کو 5 کروڑ روپے بطور ایوارڈ ملنا چاہیے اور بالی واڑی اسپورٹس اسٹیڈیم کے قریب ایک فلیٹ ملنا چاہیے تاکہ وہ پریکٹس کے لیے آسانی سے سفر کر سکے۔
انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ 50 میٹر تھری پوزیشن رائفل شوٹنگ ایرینا کو ان کے بیٹے برانز میڈلسٹ سوپنل کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ کولہا پور کے رہائشی سوپنل پیرس اولمپکس میں 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ بھارت کے لیے میڈل جیتنے والے پانچ انفرادی ایتھلیٹس میں سے ایک تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کی ریاست نے طلائی تمغہ جیتنے والے اولمپک میڈلسٹ کو 6 کروڑ، چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو 4 کروڑ جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے کو 2.5 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام دیے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟