بگ باس17 کے فاتح منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی
ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی کی دوسری شادی کی […]
ممبئی: انڈین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور نامور کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے دو ہفتے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں دوسری شادی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبر پہلے ایک انسٹاگرام فین پیج نے جاری کی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی لیکن ٹائمز ناؤ نے اس خبر کی تصدیق منور فاروقی کے قریبی ذرائع سے کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منور کے کسی قریبی جاننے والے میں سے ایک نے بتایا کہ ’ ہاں منور نے شادی کرلی ہے لیکن وہ یہ بات خفیہ رکھنا چاہتا تھا اسی لیے آپ کو شادی کی کوئی خاص تصاویر بھی نہیں ملیں گی‘۔
رپورٹ کے مطابق منور فاروقی نے ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں 26 مئی 2024 کو مختصر سی تقریب میں نکاح کیا، انہوں نے ایک میک اپ آرٹسٹ ’مہ جبین کوٹ والا‘ نامی لڑکی سے شادی کی ہے۔
مزید برآں، ایک تصویر آن لائن گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منور کی شادی میں لی گئی تھی، اس تصویر میں منور نہیں بلکہ اس میں ایک تخت ہے جس میں حرف ’ ایم ایم ‘ لکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ منور فارقتی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سرخیوں میں رہی اور اب مبینہ دوسری شادی کی خبروں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ منور کی پہلی بیوی کون تھی؟
منور فاروقی کی پہلی شادی جیسمین نامی خاتون سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا میکائیل ہے، رپورٹس کے مطابق جیسمین اور منور کی شادی 2017 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، منور کی ذاتی زندگی میں اس وقت دلچسپی پیدا ہوئی جب اس نے جیسمین اور اس کے بیٹے لاک اپ سیزن 1 کے بارے میں بات کی۔
2022 میں ایک انٹرویو کے دوران منور نے انکشاف کیا کہ وہ جیسمین سے رابطے میں نہیں تھے، انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی سابقہ بیوی سے رابطے میں نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بیٹے کے اخراجات کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
بگ باس 17 کے دوران منور نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے جیسمین کے بارے میں بات کی، انہوں نے بتایا تھا کہ ’’میری سابقہ بیوی اب شادی شدہ ہے، اور میرا بیٹا میرے پاس ہے‘‘۔
رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد منور نے نازیلا سیتاشی کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا، انہوں نے 2022 میں اپنے رشتے کا آفیشل اعلان کیا، تاہم، بگ باس 17 کے دوران عائشہ خان نے شو میں انٹری لی اور منور پر نازیلا الزام لگایا، نزیلا نے پھر منور پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ ملوث ہے۔
بگ باس کے بعد سے منور فاروقی کے مداح اس حوالے سے متجسس رہے کہ ان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے لیکن اسٹینڈ اپ کامیڈین نے گرل فرینڈ کی شناخت منظرِ عام پر آنے سے قبل ہی اس سے شادی کرلی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟