بچوں کے لیے اسپیشل اسمارٹ فون متعارف، خاص بات کیا ہے؟

آج دنیا میں شاید ہی کوئی بچہ ہو جو اسمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہوں اس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اب بچوں کیلیے خصوصی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون کا نام ذہن میں آتے ہی ایسے آلے کا تصور آتا ہے جو دو افراد کے درمیان صوتی بات چیت […]

 0  0

آج دنیا میں شاید ہی کوئی بچہ ہو جو اسمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہوں اس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے اب بچوں کیلیے خصوصی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فون کا نام ذہن میں آتے ہی ایسے آلے کا تصور آتا ہے جو دو افراد کے درمیان صوتی بات چیت کا ذریعہ ہوتا ہے لیکن جدید دور میں موبائل فون نے جب اسمارٹ فون کی شکل اختیار کی تو اس میں صرف فون کی سہولت نہ رہی بلکہ دنیا سما چکی ہے۔

آج دنیا کی کثیر آبادی اسمارٹ فون استعمال کرتی ہے اور بچے بھی ذوق وشوق سے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جس طرح ہر چیز کے منفی اور مثبت پہلو ہیں، اسی طرح موبائل فون کے بھی مثبت کے ساتھ منفی پہلو ہیں جن میں سر فہرست یہ ہے کہ والدین کو علم نہیں ہوتا کہ وہ موبائل فون پر کیا کچھ دیکھ رہے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے طمابق والدین کی اس پریشانی کا حل ایک امریکی کمپنی نے ڈھونڈا جس نے بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو نہ صرف ان کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ اس میں بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی کافی مواد موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ موبائل فون برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے جس امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ فون انتہائی جدید اسمارٹ فون جن میں حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے، سے بہت بہتر ہے۔

اس موبائل فون میں ایک پن وہیل ڈیوائس دی گئی ہے جو والدین کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ دور رہ کر بھی اپنے بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے بچے کون سی ایپس استعمال کریں اور چیٹ ٹائم کتنا ہونا چاہیے، والدین اس کا بھی تعین کر سکتے ہیں۔

والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو بدل سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو ان لاک کر سکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow