بلائنڈ کرکٹ سیریز، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے بھارتیوں کو دھول چٹا دی

تین میچوں پر مشتمل بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلی جا رہی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 213 رنز ہا ہدف آخری اوور […]

 0  8
بلائنڈ کرکٹ سیریز، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے بھارتیوں کو دھول چٹا دی

تین میچوں پر مشتمل بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلی جا رہی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 213 رنز ہا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ کپتان درگاہ راؤ نے 61 اور وینکیٹیشورا راؤ نے 49 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے دو دو وکٹیں لیں جب کہ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انہیں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow