’بابر اعظم کے ریکارڈ مجھ سے بھی گھٹیا ہیں، آپ جعلی کنگ ہیں‘
قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے کپتان بابر اعظم کو جعلی کنگ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم کے اسٹیٹس کہتے ہیں کہ 112 کی اسٹرائیک ریٹ ہے، آئی سی سی ایونٹ میں 26 کی ایوریج ہے، پاور […]
قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے کپتان بابر اعظم کو جعلی کنگ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم کے اسٹیٹس کہتے ہیں کہ 112 کی اسٹرائیک ریٹ ہے، آئی سی سی ایونٹ میں 26 کی ایوریج ہے، پاور پلے کے اندر آپ نے 207 بالز کھیلے ہیں اور ایک چھکا بھی نہیں مارا ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ آپ کے ریکارڈ میرے سے بھی گھٹیا ہیں لیکن آپ کنگ ہیں اوہ بھائی آپ جعلی کنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں پاکستان کو میچ جتوانے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن آپ کے اسٹیٹس ساری دنیا کے سامنے ہیں آپ نے صرف سوشل میڈیا پر لوگوں کو پاگل بنایا ہے۔
کرکٹر نے کہا کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے لیکن اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ میرے پاس ساری سپورٹ موجود تھی مجھے میرے مطلب کے کھلاڑی ملے لیکن میں ڈیلیور نہیں کرسکا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟