بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔ آئی سی سی کی جانب وے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس کے مطابق پہلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم کا دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے شبھمن گل سے فرق صرف 42 […]
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔
آئی سی سی کی جانب وے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس کے مطابق پہلی پوزیشن پر موجود بابر اعظم کا دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے شبھمن گل سے فرق صرف 42 ریٹنگ پوائنٹس کا رہ گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریز کی بدولت بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
رینکنگ میں ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
بولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی کی بھی ایک دجہ تنزلی ہوئی ہے وہ آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟