بابراعظم نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟
پاکستان کی قومی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے بلے بازصائم ایوب نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ون ڈے سیریز میں صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنائیں جبکہ آخری ون ڈے میں پلیئر آف […]
پاکستان کی قومی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے بلے بازصائم ایوب نے بنیادی کردار ادا کیا۔
ون ڈے سیریز میں صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنائیں جبکہ آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔
قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔
اس کے علاوہ سابق کپتان نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3 میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔
جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں 271 رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے 43 گیندوں پر81 رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش 40، ڈسن 35، زورزی اور ینسن 26، 26 رنز بنا سکے
چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟
صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟