ایلین شپ یا کچھ اور؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
ایلین شپ ہے یا کچھ اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بادلوں کے اوپر کھڑے کچھ عجیب و غریب ’انسانوں جیسی‘ شخصیات دکھائی گئی ہیں یہ ویڈیو فلائٹ میں سوار ایک مسافر نے ریکارڈ کی ہے۔ ابھی یہ معاملہ ہی لوگوں کے ذہن سے […]
ایلین شپ ہے یا کچھ اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بادلوں کے اوپر کھڑے کچھ عجیب و غریب ’انسانوں جیسی‘ شخصیات دکھائی گئی ہیں یہ ویڈیو فلائٹ میں سوار ایک مسافر نے ریکارڈ کی ہے۔
ابھی یہ معاملہ ہی لوگوں کے ذہن سے بمشکل ہی نکلا تھا جب ایک اور کلپ وائرل ہونے لگا ہے۔
گزشتہ دنوں وائرل کلپ میں ان جگہوں پر لوگ موجود تھے جہاں انہیں نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے یقیناً ایسا بادل دکھایا جو قیاس آرائیوں کو بڑھانے کے لیے کافی عجیب تھا۔
عجیب و غریب بادل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر ایلین کے وجود اور انسانوں کے درمیان ان کی موجودگی کے بارے میں ایک اور بحث چھڑ گئی ہے۔
اس وائرل کلپ میں بادل کی بڑی شکل دکھائی دی جو ایک عمارت کے بالکل اوپر ہے، لوگ اس کا یو ایف او سے موازنہ کرنے لگے لیکن اس کے مقام اور تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اس کلپ پر چند دنوں قبل شیئر کیا گیا اسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت خوفناک ہے، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ ایک بادل کی تصویر کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟