ایشون نے بارہ سال پہلے کیا عہد لیا تھا؟

بھارت کے معروف اسپنر روی چندرن ایشون نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر 765 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ روی چندرن ایشون نے کئی سال قبل ایک عہد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ […]

 0  0
ایشون نے بارہ سال پہلے کیا عہد لیا تھا؟

بھارت کے معروف اسپنر روی چندرن ایشون نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر 765 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

روی چندرن ایشون نے کئی سال قبل ایک عہد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکل وقت دیا تھا۔

بی سی سی آئی نے اسپنر کے اعزاز میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں اس ہندوستانی لیجنڈ نے اپنے شاندار کیریئر کی کچھ یادوں کو شیئر کیا ہے۔

2012 میں جب نومبر- دسمبر کے ماہ کے دوران ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس ہوم سیریز میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست ہوئی تھی۔ اس سیریز کے بعد اسپنر نے عہد کیا تھا کہ وہ ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کبھی نہیں ہارنے دیں گے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں معروف اسپنر کا کہنا تھا کہ میں نے سال 2012 میں ایک عہد لیا تھا جب ہم انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز ہار گئے تھے۔

یہ میرے کیریئر کا ابتدائی مرحلہ تھا اور میں نے خود سے کہا تھا کہ اب ہم انگلینڈ سے کبھی نہیں ہاریں گے، ایشون نے کہا کہ آپ نے چاہے دس سالوں میں کتنی ہی وکٹیں لیں، آپ کو وہ یاد نہیں ہوں گا لیکن یادیں ساتھ رہ جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان کو 2012 میں 8 سال میں پہلی بار ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسپنر کے عہد کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ اس نے لگاتار 18 ہوم سیریز اپنے نام کیں۔

ان یادگار فتوحات میں ایشون نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اس کے بعد انہوں نے گھریلو میدانوں پر 53 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 53 میچوں میں 320 وکٹیں حاصل کیں۔

ویڈیو: اشون کو ہندی میں مشورہ کوہلی کو الٹا پڑ گیا، گراؤند میں قہقہے لگ گئے

بدقسمتی سے، ایشون 2024 میں کھیلی گئی ہوم سیریز کا بھی حصہ تھے، جس میں ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow