اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں، شان مسعود کا عزم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ ریڈ بال کپتان شان مسعود اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کیا، شان مسعود کا کہنا تھا کہ […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈز کو دوسروں کیلئے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
ریڈ بال کپتان شان مسعود اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کیا، شان مسعود کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سے 5 ماہ کے دوران 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں، اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا۔
کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیلنٹ کی شناخت کرکے اسے موقع دینے کی اپروچ کو سراہتا ہوں، عظیم ٹیموں کا ڈریسنگ روم کلچر بھی ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے۔
شان نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں 6 ایسے فاسٹ بالر ہیں جو پلیئنگ الیون میں شامل ہوسکتے ہیں، 2019 سے اب تک ہمیں ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا۔
انھوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر لمبےعرصے سے کھیل رہی ہیں، ہمیں آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا، پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا، ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کیلئے کچھ کرنے کیلئے سب کو متحرک کیا۔
ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو یہ موقع ملنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شیئرکرنا شاندارہوگا، ابرار احمد اپنےکیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان بولر ہیں، سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟