آپ اسٹار ہونگے مگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی! بھارتی بورڈ کا کوہلی، روہت کو پیغام
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں سینئر کرکٹرز ویرات کوہلی، روہت شرما پر واضح کیا ہے کہ انھیں اسٹارز ہونے کے باوجود ڈمیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ پچھلے ہفتے ہی بھارتی ٹیم کے سری لنکا کے دورے کا اختتام ہوا ہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا، وہیں […]
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں سینئر کرکٹرز ویرات کوہلی، روہت شرما پر واضح کیا ہے کہ انھیں اسٹارز ہونے کے باوجود ڈمیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
پچھلے ہفتے ہی بھارتی ٹیم کے سری لنکا کے دورے کا اختتام ہوا ہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا، وہیں ون ڈے سیریز میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ہونے کے باوجود اسے 27 سالوں میں پہلی بار سری لنکا کے خلاف 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگلے ماہ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری اور اس کے بعد اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پر نظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ممکنہ طور پر بھارتی سلیکشن کمیٹی موجودہ کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی کو ڈومیسٹک ایونٹ دلیپ ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے کہے گی۔
دلیپ ٹرافی اس سیزن میں نئے فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی، بھارتی بورڈ نے شبمن گل، کے ایل راہول، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادو اور کلدیپ یادو کو بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب رہنے کے لیے کہا ہے۔
تاہم، سینئر فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آرام دیا جائے جانے کا امکان ہے کیونکہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے انھیں کسی بھی وائٹ بال اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔
دلیپ ٹرافی اب زونل فارمیٹ کے تحت نہیں کھیلی جائے گی بلکہ اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی ٹورنامنٹ کے لیے چار اسکواڈز، انڈیا اے، بی، سی اور ڈی کا نام دے گی، ٹورنامنٹ 5 ستمبر کو شروع ہو کر 24 ستمبر کو ختم ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئندہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، 19 ستمبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے بھارتی ہوم سیزن کا آغاز ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟