آن لائن منگوائے گئے دودھ کے ڈبے کو کھولا تو سب چیخیں نکل گئیں؟

آج کل خریداری آن لائن ہو رہی ہے اسی طریقہ کار کے تحت دودھ منگوایا گیا لیکن جب اس کے ڈبے کو کھولا تو ڈبے کے اندر دیکھ کر سب کی چیخیں نکل گئیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں جہاں لوگوں کی مصروفیات بڑھی ہیں وہیں اب آن لائن سہولتوں سے زندگی میں کچھ سہولتیں بھی در […]

 0  2
آن لائن منگوائے گئے دودھ کے ڈبے کو کھولا تو سب چیخیں نکل گئیں؟

آج کل خریداری آن لائن ہو رہی ہے اسی طریقہ کار کے تحت دودھ منگوایا گیا لیکن جب اس کے ڈبے کو کھولا تو ڈبے کے اندر دیکھ کر سب کی چیخیں نکل گئیں۔

ڈیجیٹل دنیا میں جہاں لوگوں کی مصروفیات بڑھی ہیں وہیں اب آن لائن سہولتوں سے زندگی میں کچھ سہولتیں بھی در آئی ہیں۔ جیسا کہ آپ گھر یا دفتر بیٹھے دنیا کی ہر چیز آن لائن آرڈر کر کے منگوا سکتے ہیں، تاہم بعض اوقات سہولت کے نام پر یہ سروس لوگوں کے لیے درد سر اور خطرناک بھی ثابت ہوتی ہے۔

ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے آن لائن کمپنی کا ٹیٹرا پیک دودھ منگوایا لیکن جب وہ دودھ اس کے گھر پہنچا اور پیکنگ کھولی گئی تو اندر کا حال دیکھ کر وہاں موجود سب لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔

ڈبے کے اندر کی حالت یہ تھی کہ دودھ سڑ چکا تھا جس میں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جب کہ ڈبے کے اندر زندہ کیڑے رینگ رہے تھے۔ یہ کراہت انگیز منظر سوچنا ہی بہت مشکل ہے جس نے دیکھا اس کی تو حالت کی ہی غیر ہوگئی۔

مذکورہ صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مذکورہ دودھ کے ڈبے کی تصویر پوسٹ کی جس میں ڈبے کے اندر کیڑوں کو رینگتا دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ صارف نے شیئر تصاویر کے ساتھ شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کمپنی کی مصنوعات خریدنا بند کر دیں کیونکہ اس کمپنی نے ہمیں اپنے اعلیٰ پروٹین والے دودھ کے ساتھ کیڑے بھی بھیجے ہیں۔

گجیندر نامی شہری نے متعلقہ حکام سے مذکورہ کمپنی پر اس حوالے سے فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow