آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی
آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر سیریز تین ایک سے جیت لی۔ سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا۔ بھارتی ٹیم دوسری اننگ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 157 رنز […]
آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر سیریز تین ایک سے جیت لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا۔ بھارتی ٹیم دوسری اننگ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا جیت کے لیے 162 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
بھارت کی جانب سے قائم مقام کپتان جسپرت بمبرہ نے کمر میں تکلیف کی وجہ سے آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں بولنگ نہیں کرائی۔ پرادش کرشنا نے تین اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ سوائے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (61) کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔ اسکاٹ بولینڈ نے 6 اور پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور صرف 185 رنز ہی بنا سکی تھی۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں بھارتی بولر کینگرو ٹیم کو 181 رنز پر ڈھیر کر کے میچ میں واپس لائے لیکن بیٹرز نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔
میچ میں اسکاٹ بولینڈ کو 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ بھارت کے جسپرت بمراہ کو 32 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟