آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کو ’’سرکس‘‘ قرار د ے دیا
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اور آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس سے تشبیہہ دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک جو 8 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 کھیلیں گے اور اس سیزن کے لیے کولکتہ نائٹ […]
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اور آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس سے تشبیہہ دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک جو 8 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 کھیلیں گے اور اس سیزن کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔
تاہم آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین فروخت ہونے والے کھلاڑی مچل اسٹارک نے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو سرکس سے تعبیر کیا ہے۔
مچل اسٹارک نے کہا کہ میں آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پُرجوش ہوں اور یہ میرے لے ایک نیا چیلنج اور سرکس کے جیسا ہی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہمیشہ ایک سرکس کی طرح ہی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ مچل اسٹارک نے آخری بار 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ 2018 میں بھی کولکتہ نائٹ رائیڈر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا مگر وہ ایک میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟