آدمی کے کاٹنے سے سانپ مرگیا
نئی دہلی: سانپ کا سن کر ہی اکثر لوگوں کے بدحواس ہو جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانگی ہوگی کہ ایک شخص نے سانپ کو پکڑ کر دانتوں سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں سنتوش لوہار نامی […]
نئی دہلی: سانپ کا سن کر ہی اکثر لوگوں کے بدحواس ہو جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانگی ہوگی کہ ایک شخص نے سانپ کو پکڑ کر دانتوں سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں سنتوش لوہار نامی مزدور نامی شخص کو سانپ نے کاٹ لیا، سنتوش ریلوے لائن کے ایک منصوبے پر کام کررہا تھا کہ رات ہونے کے بعد وہ سائٹ پر ہی سوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنتوش سویا تو اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا، سانپ کے ڈسنے پر اس نے لوہے کی راڈ کی مدد سے سانپ کو اپنے قابو میں کیا اور اسے کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آدمی نے سانپ کو ایک نہیں بلکہ 3 مرتبہ کاٹا جس کی وجہ سے سانپ مرگیا، سنتوش نے اس واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گاؤں میں، یہ عقیدہ ہے کہ اگر آپ کو سانپ ڈس لے، تو اس کے زہر کو بے اثر کرنے کے لیے آپ کو اُسے دو بار کاٹنا چاہیے ‘۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ریلوے حکام نے سنتوش کو علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی طبعیت صحیح بتائی جارہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟