آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں قومی کرکٹرز کی ترقی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا […]
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
بولرز رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔
بولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ عماد وسیم شاندار بولنگ کی بدولت 14 درجے ترقی کے ساتھ 38ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟