آئرلینڈ کیخلاف پاکستان نے ٹاس جیت لیا، ایک تبدیلی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فلوریڈا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی […]
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
فلوریڈا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔
اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر بابراعظم نے کہا کہ پچھلے 3 دن سے اس پچ کو ڈھکا ہوا تھا ہمیں آج کا میچ جیتنے کی ضرورت ہے کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، اس لیے میچ کی حیثیت رسمی ہوگی اور مقابلے کے بعد گرین شرٹس خالی ہاتھ وطن واپس لوٹیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟