آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف سیریز اور ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان
ڈبلن: کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی T20I سیریز، نیدرلینڈز اور aسکاٹ لینڈ کے خلاف T20 سہ فریقی سیریز اور ICC T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے تین اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور سہ فریقی سیریز کے لیے آئرلینڈ کے اسکواڈ میں 14 کھلاڑی شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ کے […]
ڈبلن: کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی T20I سیریز، نیدرلینڈز اور aسکاٹ لینڈ کے خلاف T20 سہ فریقی سیریز اور ICC T20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے تین اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور سہ فریقی سیریز کے لیے آئرلینڈ کے اسکواڈ میں 14 کھلاڑی شامل ہیں۔
دائیں ہاتھ کے تجربہ کار پلیئر اوپنر پال اسٹرلنگ یورپی ملک کی قیادت کرتے رہیں گے جس میں اینڈریو بالبرنی اور جارج ڈوکریل جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
آئرلینڈ 10 سے 14 مئی تک ڈبلن میں شیڈول پاکستان کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز کے ساتھ اس سال کے ورلڈکپ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔
اسکواڈ میں مارک اڈائر، راس اڈائر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیریتھ ڈیلانے، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نائل راک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟