’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے حکومت کا ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کے تیزی سے جاری پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ’آؤٹ بریک رسپانس‘ […]

 0  2
’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے حکومت کا ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے ایک اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کے تیزی سے جاری پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ’آؤٹ بریک رسپانس‘ کے نام سے چلائی جائے گی، صوبوں کی مشاورت سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم یکم تا 7 جولائی چلائی جائے گی، جس میں 95 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

اسلام آباد اور چار صوبوں کے 41 مخصوص اضلاع میں یہ پولیو مہم چلے گی، جس میں پولیو پازیٹو سیوریج والے 31 اضلاع شامل ہیں، جب کہ گزشتہ ذیلی پولیو مہم کے بقیہ دس اضلاع کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بلوچستان کے 16، کے پی کے 11، سندھ کے 8، پنجاب کے پانچ اضلاع شامل ہیں۔

پولیو پازیٹوسیوریج والے اضلاع میں 89 لاکھ بچوں کی، گزشتہ ذیلی مہم کے بقیہ اضلاع میں ساڑھے 5 لاکھ بچوں کی، بلوچستان میں 9 لاکھ بچوں کی، کے پی میں 13 لاکھ بچوں کی، سندھ میں 27 لاکھ بچوں کی، پنجاب میں ساڑھے44 لاکھ بچوں کی، اسلام آباد میں 1 لاکھ 33020 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ذیلی پولیو مہم میں رہ جانے والے ایک، اور پولیو پازیٹو سیوریج والے 15 اضلاع، کے پی کے پولیو پازیٹیو سیوریج والے 2 اور ذیلی پولیو مہم میں رہ جانے والے 9 اضلاع، سندھ کے پولیو پازیٹو سیوریج والے 8، پنجاب کے پولیو پازیٹو سیوریج والے 5 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔

بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، لسبیلہ، بارکھان، قلات، موسیٰ خیل، زیارت، ژوب، چمن، شیرانی میں خصوصی پولیو مہم منعقد ہوگی۔ کے پی میں پشاور، سوات، صوابی، بنوں، کرم، جنوبی وزیرستان لوئر،اپر، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، لکی مروت، ٹانک میں خصوصی پولیو مہم چلے گی۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ میں، سندھ میں سکھر، قمبر، شکارپور، میرپور خاص، بدین، حیدر آباد، جیکب آباد، جامشورو میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلے گی۔

رواں برس چاروں صوبوں سے 203 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، اور ملک بھر کے 47 اضلاع کی سیوریج پولیو زدہ نکلی، جب کہ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے 8 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow