اولمپکس میں میڈل جیتنے والوں کو کتنی انعامی رقم سے نوازا جاتا ہے؟

اولمپکس میں میڈل حاصل کرنا ہر ایتھلیٹ کا خواب ہوتا ہے، تاہم جیتنے والوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے، آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے۔ فرانس میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اور اب تک ایتھلیٹس کئی میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ اس […]

 0  4

اولمپکس میں میڈل حاصل کرنا ہر ایتھلیٹ کا خواب ہوتا ہے، تاہم جیتنے والوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے، آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

فرانس میں منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں اور اب تک ایتھلیٹس کئی میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ اس وقت تک 9 طلائی تمغوں کے ساتھ چین نے میڈل ٹیبلز پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہوئی ہے۔

یہ بات جاننا کھیلوں کے شائقین کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ ان میڈلز کے ساتھ کسی بھی ایتھلیٹ کو کتنی انعامی رقم دی جاتی ہے، تاہم شاید آپ کو یقین نہ آئے کہ طلائی، چاندی اور کانسی کے میڈلزجیتنے والوں کو کچھ نہیں ملتا۔

جی ہاں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے میڈلز کے ساتھ کبھی انعامی رقم نہیں دی جاتی بلکہ فاتح کھلاڑی کو میڈل کے ساتھ اولمپک میسکوٹ کا کھلونا اور ایک ڈبا دیا جاتا ہے جس میں اولمپک کا پوسٹر بطور تحفہ دیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے برعکس میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس پر ان کے ملکوں میں پیسوں کی بارش ہوتی ہے بعض دفعہ تو انھیں قیمتی ترین تحفے اور گھر تک دیے جاتے ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024 میں میڈل جیتنے والوں کے لیے سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بڑا علان کیا ہے، ان ممالک کے ایتھلیٹ کو میڈل جیتنے پر سب سے زیادہ انعامی رقم ملے گی۔

چین میں شامل ہانگ کانگ نے اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیجی ہے، طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو7 لاکھ 68 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

سنگاپور طلائی تمغہ جیتنے والوں کو 7 لاکھ 45 ہزارامریکی ڈالرز سے نوازے گا، انڈونیشیا سونے کا تمغہ جیتنے والوں کو 3 لاکھ ڈالرز بطور انعام دے گا۔

قازقستان بھی پیچھے نہیں یہ بھی سونے کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو ڈھائی لاکھ ڈالرز سے نوازے گا جبکہ ملائیشیا طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو 2 لاکھ 16 ہزار ڈالرز کی رقم دے گا۔

یہ تمام ممالک اپنے ایتھلیٹ کو چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے پر بھی اچھی خاصی انعامی رقم دیں گے، یورپ میں سب سے زیادہ انعامی رقم اسپین کی جانب سے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔

بھارتی حکومت کی جانب سے طلائی تمغے جیتنے والوں کو 75 لاکھ بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح دیگر ممالک نے بھی اپنے ایتھلیٹس کے لیے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے پر ہزاروں ڈالرز کی انعام رقم کا اعلان کررکھا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow