اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ اور سلمان کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی نیتا امبانی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دبنگ […]
بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی نیتا امبانی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دبنگ خان کو اپنی فلم کے گانے ’بھنگڑا پالے‘ پر نیتا امبانی اور اننت امبانی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ شرکت کی جبکہ سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے دیگر اداکار جن میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت، ارجن کپور، جھانوی کپور، سارہ علی خان، راج کمار راؤ، ہنی سنگھ، خوشی کپور، شاہد کپور و میرا راجپوت ودیگر بھی تقریب میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی تقریبات ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔
تقریب میں شریک فنکاروں کی ویڈیوز دیکھیں:
آپ کا ردعمل کیا ہے؟