امیشا پٹیل کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اشارہ دے دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل فلم گدر 2 کی کامیابی کے بعد سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کی اور انہیں اپنی شادی کے منصوبوں سے متعلق بتایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا سے ایک صارف نے سوال کیا […]

 0  2
امیشا پٹیل کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اشارہ دے دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل فلم گدر 2 کی کامیابی کے بعد سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے گفتگو کی اور انہیں اپنی شادی کے منصوبوں سے متعلق بتایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ ان کی عمر 49 سال ہوگئی ہے، کیا شادی کا بھی کوئی ارارہ ہے؟

اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کا جواب ہنستے ہوئے دیا، اس دوران انہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا کیونکہ انہوں نے بھی تاحال شادی نہیں کی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میری شادی ہوئی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟

ہمارے لیے آپ کا کیا خیال ہے، شادی یا فلمی پروجیکٹ؟ امیشا نے مزید لکھا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔

معروف اداکارہ امیشا پٹیل کی فلم گدر 2 کی بات کریں تو اس فلم نے باکس آفس پر بہت ریکارڈز کو چکناچور کیا، فلم نے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

شائقین گدر 2 کی کامیابی کے بعد اب گدر 3 کے انتظار میں ہیں، گدر کے پہلے حصے کے 22 سال بعد بنانے والے اس کا دوسرا حصہ لے کر آئے۔ جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ امیشا پٹیل بھی گدر 3 کا حصہ ہوں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow