امیتابھ بچن 81 سال کی عمر میں بھی کام کیوں کررہے ہیں؟ وجہ بتادی
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 81 سال کی عُمر میں بھی کام کرنے کی وجہ بنادی۔ ‘بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 81 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں وہ فلم کالکی 2898 اے ڈی میں نظر آئے تھے تاہم […]
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 81 سال کی عُمر میں بھی کام کرنے کی وجہ بنادی۔
‘بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 81 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں وہ فلم کالکی 2898 اے ڈی میں نظر آئے تھے تاہم اب ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار سے ہمیشہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ 81 سال کی عُمر میں بھی کام کیوں کررہے ہیں؟ تاہم اب امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ میں اس سوال کا جواب دیا ہے۔
اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ’’لوگ مجھ سے اس عمر میں میرے کام کی وجہ پوچھتے رہتے ہیں اور میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے، سوائے اس جواب کے کہ میرے پاس کام کرنے کا ایک اور موقع ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اس عُمر میں بھی کام کررہا ہوں ‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ لوگ اپنی طرف سے اندازے لگا لیتے ہیں، میری نظر سے دیکھیں گے تو اصل وجہ جانیں گے، ہوسکتا ہے کہ میرے کام کرنے سے متعلق آپ جو سوچ رہے ہیں وہ صحیح ہو اور شاید نہ بھی ہو۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ آپ کو اپنے نتائج اخذ کرنے کی آزادی ہے اور مجھے اپنا کام کرنے کی آزادی ہے، بگ بی نے اپنے بلاگ میں لوگوں سے سوال کیا کہ جو کام مجھے دیا گیا ہے، اگر یہی کام آپ کو ملتا تو آپ کیا کرتے؟۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟