امریکا میں اووربلنگ کیس، پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی

واشنگٹن: امریکا میں اووربلنگ کیس میں پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اوور بلنگ پر 16 کارڈیالوجسٹوں کے خلاف ایکشن لیا تھا، جس میں کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی […]

 0  1
امریکا میں اووربلنگ کیس، پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی

واشنگٹن: امریکا میں اووربلنگ کیس میں پاکستانی سمیت 16 کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے اوور بلنگ پر 16 کارڈیالوجسٹوں کے خلاف ایکشن لیا تھا، جس میں کارڈیالوجسٹوں نے 17.7 ملین ڈالر کی ڈیل کر لی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی پر بھی اووربلنگ کا الزام تھا، ڈاکٹر ارجمند نے بھی اووربلنگ سے لاکھوں ڈالرز کمائے تھے۔

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے اووربلنگ پر امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ 2.6 ملین ڈالرز ادا کرنے کی ڈیل کی ہے، وہ ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے کئی بار میئر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے کہا کہ یہ معاملہ 12 سال پرانا ہے، میڈی کیئر نے انھیں اضافی ادائیگی کی تھی جو واپس کر دی ہے، کوئی فراڈ نہیں ہوا، پینلٹی نہیں لگائی گئی، بدستور پریکٹس کر رہا ہوں۔

معالجین نے درج ذیل رقم ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے:

ویسٹرن کینٹکی ہارٹ اینڈ لانگ ایسوسی ایٹس پی ایس سی اور محمد کاظم الدین (6,750,000 ڈالر)

ہارٹ کلینک آف پیرس پی اے اور ارجمند ہاشمی (2,600,000 ڈالر)

اسکرینٹن کارڈیو ویسکولر فزیشن سروسز ایل ایل سی (2,369,111 ڈالر)

شینن کلینک (996,856 ڈالر)

ایڈورڈ ڈبلیو لیہی ایم ڈی پروفیشنل ایسوسی ایشن اور ایڈورڈ لیہی (894,679 ڈالر)

میٹروپولیٹن کارڈیو ویسکولر کنسلٹنٹس LLC اور آئیم ڈیمسن (846,888 ڈالر)

نیو جرسی ایل ایل سی کارڈیالوجی سینٹر، ماریو کرسٹیو، فرینک آئیکوون، اور سمیر کول (740,000 ڈالر)

کلووس کارڈیالوجی ایسوسی ایٹس ایل ایل سی اور مہامدو فوسینی (600,000 ڈالر)

فیملی میڈیکل اسپیشلٹی کلینک پی پی ایل سی، میلشیو ابورڈو اور جون اباڈیلا (409,594 ڈالر)

جیمز آر ہیگنز ایم ڈی انکارپوریشن اور جیمز ہیگنز (395,537 ڈالر)

ٹرسٹ کیئر ہیلتھ ایل ایل سی (279,407 ڈالر)

تاج میڈیکل انکارپوریشن (240,000 ڈالر)

وائٹ ریور ڈائیگنوسٹک کلینک PLC، مارگریٹ کوکینڈل، اور سیٹھ بارنس (234,490 ڈالر)

وینگارڈ ہارٹ اینڈ ویسکولر سینٹر P.C. اور فریحہ خان (195,000 ڈالر)

بولڈر میڈیکل سینٹر پی سی (160,000 ڈالر)

ویل اسپرنگ کارڈیک کیئر (50,000 ڈالر)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow