اعظم خان کو فٹنس کے لیے ٹرینر دیا لیکن بدلاؤ نہیں آیا، محمد حفیظ

سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا ہے۔ سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم دو کلو میٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کو […]

 0  3
اعظم خان کو فٹنس کے لیے ٹرینر دیا لیکن بدلاؤ نہیں آیا، محمد حفیظ

سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا ہے۔

سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم دو کلو میٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کو 20 منٹ درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا لیکن وہ  اعظم خان میں کوئی بدلاؤ نہ لا سکے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow